’ جی 20 فورم سے ایک سال کیلئے قرضے کی ادائیگی ملتوی ہوسکتی ہے ‘

گندم، آٹے، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، سیکریٹری خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جی 20 فورم سے ایک سال کیلئے 1.80 ارب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی ملتوی ہوسکتی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی پہلو پر قائم تھنک ٹینک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں  کورونا وبا کے معیشت پر اثرات اور رسک پر قابو پانے پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس مین شریک شرکا نے مانیٹری اور بینکنگ امور، مالیاتی امور اور ایس ایم ای شعبے میں اصلاحات، بڑے کاروبار، سوشل سیفٹی نیٹ، صحت عامہ اور نجی شعبے کے کردار میں بہتری لانے پر زور دیا گیا۔

مشیر خزانہ نے شرکا کو جی 20 فورم پر قرضوں میں ریلیف کے بارے پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی ایم ایف سے 1.40 ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ مل چکا ہے۔

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دیا جانا چاہئے،خصوصاً کم آمدنی والے طبقے اور چھوٹی فرموں کو سہولیات دی جائیں۔


متعلقہ خبریں