ہم ’بڑے‘ ہوگئے۔۔۔؟

ہم ’بڑے‘ ہوگئے۔۔۔؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:لڑکپن سے نکل کر کب ہم بڑے (بالغ افراد) ہوتے ہیں ؟ بسا اوقات پتا ہی نہیں چلتا ہے۔

ماہرین نفسیات نے ایسی  حرکتوں (لائف اسٹائل) کی نشاندہی کی ہے جوغیر ارادی طور پر ہم سے اس لئے سرزد ہوتی ہیں کہ ہم بڑے ہوچکے ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لاشعوری طور پر وقوع پذیر ہونے والی ’حرکتیں‘ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ہم  بڑے ہوگئے ہیں۔

لاشعوری طور پر سرزد ہونے والی حرکتیں  یہ چغلی بھی کھاتی ہیں کہ بعض اوقات ہم  ’مضحکہ خیز‘(بعض کے نزدیک قنوطی ہونا اور کچھ کے خیال میں سٹھیا جانا)حد تک بڑے ہوجاتے ہیں۔

آئیے! ایسی عادات و خصائل کا جائزہ لیتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتی اور پختہ ہوتی جاتی ہیں۔

1۔آپ کو گھر پہ دی جانے والی پارٹیاں پسند نہیں ہوں گی اور خود اپنے گھر پر تو پارٹی دینے کاسوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

2۔کسی پارٹی میں موجودگی کے دوران آپ اپنے کمرے کی صفائی کے متعلق سوچ بچار میں مصروف ہو سکتے ہیں۔

3۔ دوپہر 12 بجے  کے بعد اگرآپ کی آنکھ کھلی تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ پورا دن ضائع ہو گیا ۔

4-کسی کے ناراض ہونے پہ آپ فوراً اپنی ناراضگی کا اظہار نہیں کریں گے بلکہ اس سے یہ جاننے یا معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ کیوں ناراض ہے؟

5-آپ ’شغل‘میں مصروف نوجوانوں کو جانچنا شروع کردیں گے۔

6- بیک وقت 10 بلوں کی بھی ادائیگی کرنی پڑے تو بڑے آرام سے کردیں گے اور چیخ و پکار نہیں مچائیں گے۔

7-آپ اپنے دوستوں کی منگنی یا شادی تصاویر سوشل میڈیا پہ دیکھ کر پاگل ہوئے بغیر بڑے ارام وسکون سے لائک کردیں گے۔

8-ویک اینڈ پلان کو اس لئے منسوخ کردیں گے کہ آپ سونا چاہتے ہیں۔

9-لوگ اس لئے آپ کے متعلق کم از کم ناپسندیدگی کا اظہار کرسکتے ہیں کہ آپ خدشات و اندیشوں کا بہت شکار رہتے ہیں۔

10-معذرت اور شکریہ جیسے دو الفاظ آپ کی زندگی کا مرکز و محور بن جائیں گے۔

11-کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سو سکتے ہیں۔

12-ٹیکسز (محصولات) کے متعلق آپ کو مکمل آگاہی ہو گی۔

13-کھانے میں سلاد کو اس لئے ترجیح نہیں دیں گے کہ آپ کی ضرورت ہے بلکہ اس لئے کھائیں گے کہ وہ کسی کو پسند ہے۔

14-نیٹ ورک سے ہمہ وقت تعلق آپ کا طرز زندگی بن چکا ہے۔

15-جینز کی نسبت اسٹائلش(روایتی) کپڑوں میں آپ آرام دہ محسوس کرنے لگیں گے۔

16-کپڑوں کی دھلائی اس وقت تک شروع نہیں کریں گے جب تک کہ سارے زیرجامہ دھو نہ لیں۔


متعلقہ خبریں