بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع

کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 15 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 15 مئی تک بند رہے گا جبکہ خصوصی پروازوں، اور چارٹر طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ترجمان نے مزید بتایا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے طیاروں کو پابندی سے استثنی ٰحاصل ہوگا۔

یاد رہےدو ہفتے قبل حکومت پاکستان نے بین الاقوامی نجی طیاروں کو آپریشن شروع کرنے کی اجازت  دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کو پروازوں کو خصوصی اجازت 14 سے 19 اپریل تک کے درمیان ہو گی۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی نجی طیاروں کی پروازوں کو کراچی، لاہور اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کو احتیاطی تدایبر پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔ سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ طیاروں کے عملے اور مسافروں کی صحت کا لازمی خیال رکھنا ہو گا۔

ہم نیوز نے سی اے اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاری کردہ ہدایت نامے (ایس او پیز) پر لازمی عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں