پی سی بی کا کرکٹرز کو ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچرز دینے کا فیصلہ

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے بعد کرکٹرز کو ویڈیو لنک سے لیکچر دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی حکام کے مطابق سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کے گر سکھائیں گے۔ جاوید میانداد، وسیم اکرم، محمد یوسف، یونس خان اور معین خان لیکچر دیں گے۔

مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر بھی آن لائن سیشنز میں لیکچر دیں گے جس میں 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز شرکت کریں گے۔

جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 21 بلے بازوں سے مخاطب ہوں گے جبکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دیں گے۔ مشتاق احمد 6 اسپنرز کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں یونس خان کا سوئپ شاٹ مجھے رلا دیتا تھا، ہر بھجن سنگھ

معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے اور ان آن لائن لیکچرز کا آغاز 27 اپریل سے شروع ہو گا جس میں پہلا لیکچر جاوید میانداد دیں گے۔


متعلقہ خبریں