عوام کے تعاون سے ہی کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کابینہ کا بلدیاتی نظام ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں غریب عوام کی سہولت کو مدِنظر رکھا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پھل و سبزی فروش اور ریڑھی بان لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہیں، لاک ڈاؤن میں کاروبار عوامی ضرورت کے مطابق کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کاروباری اوقات کے دوران سماجی دوری کے ضابطوں کا خیال رکھنا چاہیے،عوام کے بھرپور تعاون سے ہی کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 323 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسز اور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیںدنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,936 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد ک


متعلقہ خبریں