پی آئی سی لاہور میں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار 

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہورمیں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا ہے کہ  2 نرسز اورایک پیرامیڈیکل اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

خورشید شاہ کے گھریلو ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ 80 سےزائد ملازمین کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا واءرس کی تصدیق کے بعد اسپتال کی ایمرجنسی کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں موجود تمام عملے کو قرنطینہ کی ہدایات کر دی گئیں۔

عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق ایمرجنسی کو ڈس انفکیشن اسپرے کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور دیگر طبی عملے کے 10 افراد کو بھی ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

اس سے قبل گلشن حدید میں الخدمت اسپتال کے ایم ایس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کے اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہوئے خود بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔

انکے ساتھیوں کا کہناہے کہ ڈاکٹر عبد القادر سومرو بزرگ تھے مگر نوجوانوں کے سے جذبے کیساتھ کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے اسی مرض میں مبتلا ہو کر چل بسے۔


متعلقہ خبریں