لاہور: پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس ملازمین میں کورونا پھیلنے سے دیگر ملازمین خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں پولیس کے 60 مشتبہ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل پولیس دفتر میں ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پنجاب کے 40 مشتبہ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 323 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسز اور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیںدنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,936 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد ک


متعلقہ خبریں