چین: خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا


اسلام آباد: چین کا ایک اورخصوصی طیارہ طبی سامان لے کرپاکستان پہنچ گیا۔

کورونا: ماہر چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے کا وفاقی وزیر عمر ایوب اور چین کے سفیر نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پرواز سی اے-945 بیجنگ سے پاکستان پہنچی ہے۔ خصوصی طیارے میں ماسک، گلوز، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس آیا ہے۔

کورونا: چین نے ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

چین سے ایک خصوصی طیارہ صرف 24 گھنٹے قبل ہی سرجیکل ماسک، ٹیسٹنگ کٹس اور این -95 ماسک کے لے کر ایک خصوصی پرواز پاکستان پہنچی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ خصوصی پرواز سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس بھی آیا تھا اور وینٹی لیٹرز بھی بھجوائے گئے تھے۔

چین سے میڈیکل ایمرجنسی اشیا کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے دو دن قبل دو خصوصی طیاروں کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی پاکستان پہنچی تھی جو دو ماہ ملک میں قیام کرے گی۔ چین کے ماہر ڈاکٹروں کو کورونا کے مریضوں کے علاج میں مہارت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں