پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

پشاور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو کر دار فانی سے کوچ کر جانے والے پروفیسر ڈاکٹرمحمد جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹر اسامہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹرجاوید کے ساتھ ان کے جونیئر ڈاکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں کام کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق علامات ظاہرہونے پرجب جونیئر ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو ان کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔

پی آئی سی لاہور میں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار 

ڈاکٹر جاوید کو ایک ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وینٹی لیٹرز پہ منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے کورونا سے جاں بحق ہونے والے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد جاوید کی شہادت  پر حکومت اور قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید سے قبل گلگت میں ڈاکٹر اسامہ اور سندھ میں ڈاکٹر عبدالقادر سومرو بھی کورونا وائرس کے باعث زندگیوں کی بازیاں ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے پشاور میں کورونا کے باعث پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مرحوم ڈاکٹر محمد جاوید کے لواحقین اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

خیبرپختونخوا : 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کورونا سے جاں بحق

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے شکریے اور مدد کے مستحق ہیں۔


متعلقہ خبریں