کورونا: احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کریں، صدر مملکت

اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو بلائے جانے کا

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بزرگوں کو گھر پر نماز کیلئے قائل کریں، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو کی مختلف مساجد کے دورے کے موقع پر کہی۔

صدر مملکت کے ہمراہ دورے میں وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری اورمعاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان بھی موجود تھے۔

آٹا، چینی اسکینڈل: ذمہ داروں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے جامع مسجد انوارمدینہ احمد ٹاوَن اور جامع مسجدغوثیہ سملی ڈیم روڈ کا دورہ کیا۔ وہ اپنے دورے میں بیگم مسجد بہارہ کہواورجامع مسجد شمع رسالت بھی گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورے میں مساجد میں نماز اورتراویح کی ادائیگی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مساجد انتظامیہ کی جانب سے اپنائی جانے والی احتیاطی تدایبر کے متعلق بھی آگاہی حاصل کی۔

ریلیف کے لیے حکومت کوشش جاری رکھے، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے مساجد انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہر قیمت پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریں۔


متعلقہ خبریں