امریکی خلائی ادارے ناسا نے جدید ترین وینٹی لیٹر تیار کرلیا

ناسا

واشنگٹن: عاللمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خلاف امریکی خلائی ادارہ ناسا بھی بھرپورطریقے سے متحرک ہو گیا ہے۔

کورونا: امریکہ کی پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی پیشکش

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی خلائی ادارہ ناسا نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے جدید ترین وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹل نامی جدید ترین وینٹی لیٹرز ناسا کے ماہرین نے صرف 37 دنوں کی محنت سے تیار کیا ہے۔

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت مل گئی

وائٹل نامی وینٹی لیٹر کی منظوری اسکول آف میڈیسن نیویارک نے 21 اپریل کو دی تھی۔

عالمی خبررساں ایجنسی سے بات چیت میں ناسا کے ماہر انجینئرز نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مقصد کورونا کے مریضوں کو علاج میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کورونا وائرس سے کے حملے کے بعد سے دنیا بھر میں وینٹی لیٹرز کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اس کی دستیابی آسان نہیں رہی ہے۔

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس، سندھ میں 144 وینٹی لیٹرز کا انکشاف

امریکہ کو گزشتہ دنوں جب روس نے امدادی سامان سے بھرا طیارہ بھیجا تھا تو اس میں بھی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے علاوہ وینٹی لیٹرز بھی تھے۔


متعلقہ خبریں