لاہور: پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال


لاہور: پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے جدید ترین ٹیکنا لوجی کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر نے بتایا کہ پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے ضروری تھا کہ گھروں کی چھتوں تک رسائی ملے جہاں سے ان کی گرفتاری عمل میں آتھی تھی۔

لاہورمیں پتنگ بازی سے 2افرادزخمی،وزیراعلی کا نوٹس

قانونی ماہرین کے مطابق اس میں ایک قباحت یہ تھی کہ جب پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے جاتی تھی تو چادر اورچہار دیواری کا مسئلہ درپیش ہوجاتا تھا جس کا فائدہ ملزمان اٹھاتے تھے جب کہ قانونی اعتبار سے پولیس کے لیے ثبوت پیش کرنا بھی ایک مسئلہ تھا کیونکہ ملزمان مکر جاتے تھے۔

ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر کے مطابق اب ڈرون کیمروں کی وجہ سے ملزمان کے لیے بچنا نا ممکن ہوگا اور پولیس کے پاس ثبوت بھی ہوگا۔

ہم نیوز کے ایک سوال کے جواب میں شیخ حماد اختر نے بتایا کہ ہمارے جوانوں کو اسپیشل ڈرون کیمروں کی تربیت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پولیس کے جوانوں نے ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے پانچ پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او ہنجروال شیخ حماد اختر کے مطابق گرفتار ملزمان گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کر رہے تھے۔ پتنگ بازوں کو ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، ڈور اور چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں