کورونا وائرس، اسپین میں زندگی جزوی طور پر بحال

اسپین میں گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

اسپین: کورونا وائرس سے بہت زیادہ متاثر اسپین میں ڈیڑھ ماہ بعد زندگی جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 14سال سے کم عمر بچوں کو ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ بچوں کو والدین میں کسی ایک کے ساتھ گھر کے قریب چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔

اسپین میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اگلے مرحلے میں نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کو بھی ایک گھنٹے کے لیے باہر نکلنے کی اجازت دے گی۔

اطالوی حکومت نے ایمرجنسی اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بھی دوگنا کرنے کی ہدایات دے دیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 23 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 29 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 78 ہزار 955 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1157 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 700 سے زائد ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 260 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 242 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 800 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں برطانیہ: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی

برطانیہ میں کورونا سے مزید 413 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ باون ہزار سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں