چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے بعد آسان قرضے فراہم کریں گے، حماد اظہر


اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے بعد آسان قرضے بھی فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا پہلا فیز آج پیش کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) اور کابینہ کی منظوری کے بعد لاکھوں تاجر چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ اگلے مرحلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی پر بھی غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں قرضوں سے نجات کا معاملہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے شعبہ جات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں