سندھ:نجی اسکولوں کی فیسوں میں20فیصدکمی کی منظوری



کراچی: سندھ کابینہ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی اسکول اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کی رعاکت دینے کے پابند ہوں گے۔

مرادعلی شاہ نے ہدایت کی کہ ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ میں فیسوں میں کمی کے کیس کو صحیح طرح سے پیش

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کورونا سے انتقال ہونے والے افراد کےلیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج صوبے میں 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 4کورونا کے مریض انتقال کر چکےہیں۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی۔ 3ہزار946مریض زیرعلاج اور24کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں