سائٹ انجئینر خواجہ سرا کے تعلیمی اخراجات بیت المال اٹھائے گا


پشاور: پاکستان بیت المال نے پشاور سے تعلق رکھنے والے سائٹ  انجئینر خواجہ سرا ڈولفن ایان کے پی ایچ ڈی تک تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ایان نے معاشرتی رویوں کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ کر ناچ گانے کو اپنانے کے متعلق اپنی ویڈیو سوشل میڈیا اپ لوڈ کی تھی جو وائرل ہوگئی۔

ہونہار خوش شکل خواجہ سرا کی تعلیم پوری کرنے کی خواہش کی ویڈیو منظر پر آئی تو سماجی تنظیموں  کے ساتھ ساتھ بیت المال حکام کی نظر میں بھی آگئی۔

سوشل میڈیا پر تعلیم یافتہ خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستان بیت المال کے چیئرمین اعون عباس نے اسلام آباد بلا کر ملاقات کی اور امداد کا اعلان کیا۔ ایم ڈی بیت المال نے حوصلہ افزائی کی اور پی ایچ ڈی تک تعلیمی خرچ اٹھانے کا وعدہ کیا۔

ہم نیوز کیساتھ بات کرتے ہوئے ایان نے بتایا کہ انہوں نے ایڈورڈز کالج پشاور سے انجینئرنگ کی ڈگری کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ بیت المال کی طرف سے میرے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا۔

ایان اب پاکستان کی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔ اس سے قبل پشاور کا فلاحی ادارہ بھی ڈولفن کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کر چکا ہے۔

خواجہ سرا جو سائپریس سے سکالرشپ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں تعلیمی کے حوالے سے کچھ شکوے کیے اور بتایا کہ سماج کے کچھ لوگوں انہیں مجبور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں