رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیے کی رقم کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ، فطرہ اور فدیے کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق صدقہ، فطرانہ اورفدیے کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا دو کلو گرام 125/=روپے فی کس ہے اور گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔

جوکے نصاب سے فطرہ 320/=روپے، کھجور کے نصاب سے1600/=روپے، کشمش کے نصاب سے 1920/=روپے اور پنیر کے نصاب سے3540/=روپے بنتا ہے۔

جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ تیس روزوں کا فدیہ بالترتیب : چکی کا آٹا:3750/=روپے ، جو 9,600/=روپے، کھجور48,000/=روپے، کشمش 57,600/=روپے اور پنیر 1,06,200/=روپے اداکریں۔

مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفارات اداکریں تاکہ نعمتِ مال کا تشکُّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں۔

رویت ہلال کمیٹی نے اپنے خصوصی نوٹ میں بتایا کہ چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کرکے فطرہ/فدیہ بتایا گیا ہے، اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے۔ جو لوگ اس قیمت کا آٹا استعمال کرتے ہیں۔ وہ اس حساب سے دو کلو کی قیمت دے دیں ۔اس سال زکوٰہ کا نصاب46,329/=روپے ہے۔


متعلقہ خبریں