پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل پرتین سال کی پابندی لگادی



لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرعمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگا دی ہے۔

عمر اکمل آج پی سی بی کے ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہوئے تھے۔  پابندی کا فیصلہ چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے سنایا۔

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا اور انہیں 31 مارچ 2020 تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

آرٹیکل 2.4.4 کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے، کرکٹر عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ2018 میں عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں 2015ء کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے اس بیان کو فوری نوٹس لیا گیا تھا جبکہ بورڈ کا انسداد کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا تھا۔عمر اکمل کے مطابق ان کو فکسنگ کی پیش کش کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور اب امریکہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کچھ بک میکرزنے ان سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا تھا اورانہیں پرکشش معاوضے کی آفر بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں