سندھ کابینہ کے وزرا کا 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ


کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ  کابینہ کے وزرا نے 30  جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے  وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین نے کہا کہ سندھ کے وزرا نے موجودہ صورتحال میں تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزرا 30 جون 2020 تک تنخواہ نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ:نجی اسکولوں کی فیسوں میں20فیصدکمی کی منظوری

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین نے کہا کہ صوبائی وزرا صوبائی وزرا ایک ماہ کی تنخواہ پہلے ہی ریلیف فنڈ میں دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں