سندھ حکومت نے 50 ہزار سے نیچے کرایہ وصول کرنے سے روکدیا


کراچی: سندھ حکومت نے گھر، دکان اور دفاتر کے مالکان کو 50 ہزار سے نیچے کرایہ وصول  کرنے سے روک دیا

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے کہا کہ ایک لاکھ روپے سے زائد کا 50 فیصد کرایہ ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کے کسی ملازم کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے 3 آرڈیننسزکی منظوری دی ہے، جن پر دستخط  کیلئے گورنر کے پاس بھیجیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پورے صوبے میں کورونا کے ٹیسٹ کرارہی ہے۔ کورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کے وزرا کا 30 جون تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاوَن عوام کو محفوظ  رکھنے کیلئے کیا، ہے۔ سندھ میں 182 بچے کورونا میں مبتلا  ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کاروبار بند کرنے کا شوق نہیں، لیکن کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاون کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں