بیرون ملک مشکلات کا شکار پاکستانیوں تک ضروری مدد پہنچانے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے کورونا وبا کے باعث بیرون ممالک میں مشکلات کا شکار اور بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کو فوری مدد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی زیرصدارت کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے باعث بیرون ملک محصورپاکستانیوں کو درپیش مشکلات پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں  بیرون ملک بےروزگار ہونے والے پاکستانیوں تک فوری ضروری مدد پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں  ویلفیئراتاشیوں سے اوورسیزپاکستانیوں کا تازہ ریکارڈ طلب کیا گیا اور پبلک ویلفیئراتاشیوں کومتاثرہ پاکستانیوں کیلئےریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیخلاف جنگ:وزیراعظم کی بیرون ملک پاکستانیوں سےفنڈزکی اپیل

زلفی بخاری نے  سفارتخانوں، قونصل خانوں اورسول ایوی ایشن سے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات لینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے راشن، ادویات، ماسک اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ویزےکی میعاد ختم ہونے پر پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔

زلفی بخاری نے ہدایت کی کہ فلائٹ آپریشن بندش کے باعث متاثر ہونے والے پاکستانیوں سے بھی رابطہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں