چین کے بڑے شہروں میں اسکول کھول دیئے گئے


بیجنگ: چین کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے بند کئے گئے اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شنگھائی میں مڈل اور ہائی اسکول کی آخری کلاسوں کے طلبا پیر سے اسکول جانا شروع ہو گئے ۔

بیجنگ میں فی الحال ہائی اسکول کی سینیئر کلاسوں کے طلبا کے لیے اسکول کھولے گئے ہیں تاکہ وہ یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان کی تیاری کر سکیں۔

چین کے دیگر شہروں میں بھی اسکول آج کھولے جا رہے ہیں جبکہ ووہان میں اسکول چھ مئی سے کھل جائیں گے ۔

اسکول میں داخلے کے وقت ایک ایپلیکیشن کی مدد سے طلبا کا بخار وغیرہ چیک کیا جاتا ہے اور صرف تندرست بچوں کو کلاسوں میں جانے کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں