بلوچستان: 72 افراد میں کورونا کی تصدیق

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

کوئٹہ : بلوچستان میں آج 72 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں 151 زائرین کےساتھ کل متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد میں 64 کا تعلق کوئٹہ،6 پشین،ایک مستونگ اورایک کا تعلق زیارت سے ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ مقامی افراد کی تعداد 702 ہو گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سخت کرنے کے حوالے سے ڈاکٹرز کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت کام کر رہی ہے، عوام کوحکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، مساجد میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے، علمائے کرام مساجد کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹس کی کمی کی وجہ سے رینڈم ٹیسٹ کیے جائیں گے، کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد دکانیں سیل کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں