اسلام آباد: گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، تین دکانیں سیل


اسلام آباد: اسسٹنٹ کمشنر اسلا م آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

دال و گوشت کی قیمتوں میں اضافہ: حکومتی دعویٰ دھرا رہ گیا

ہم نیوز کے مطابق اے سی اسلام آباد نے سبزیاں اور پھلوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے جرم میں چھاپہ مار کر تین دکانوں کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے گراں فروشی کے الزام میں چار دکانداروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

ہم نیوز کو ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گراں فروشی کے الزام میں مبلغ 40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کی کمر توڑنے کا اعلان کر دیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 45 دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور نرخنامے چیک کیے گئے ہیں۔

حسب معمول گراں فروشوں نے ماہ صیام کے آغاز پر پورے ملک میں کھجوروں، پھلوں، سبزیوں اور چاول سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جب کہ گوشت کی قیمتوں میں ہمیشہ کی طرح ماہ شعبان میں ہی اضافہ کردیا گیا تھا۔

افسوسناک امر ہے کہ گراں فروشوں کی جانب سے دالوں سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ اس مرتبہ ماہ شعبان میں کیا گیا تھا۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس وفاقی کابینہ سےمنظور

ادارہ شماریات نے بھی گزشتہ دنوں مہنگائی کے حوالے سے بتایا تھا کہ دالوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں