قومی حکومت کے قیام کیلئے ن لیگ سے رابطے ہو ئے ہیں، رانا تنویر



اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر رانا تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی حکومت کے قیام کے لئے ن لیگ سے رابطے ہو ئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کے لئے بارہا رابطے ہوئے ہیں لیکن ہم نیا الیکشن چاہتے ہیں۔

18 ویں ترمیم میں تبدیلیوں سے متعلق رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اس ترمیم میں تبدیلیاں ہونی چاہیں لیکن صوبوں سے مشاورت ضروری ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کی وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی اطلاعات تعیناتی کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے حکومت کے امیج میں فرق پڑے گا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت کے لئے حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزرا تبدیل کرنے سے زیادہ حکومت کو کارکردگی اور پالیسی میں تبدیلی لانی چاہیئے۔


متعلقہ خبریں