وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں،ان  کا استحقاق ہےکس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلانا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کےعرصےمیں بھرپورصلاحیتوں سےفرائض سرانجام دینےکی کوشش کی ، وزیراعظم عمران خان ‎کا شکریہ انہوں نےمجھ پراعتماد کیا۔

انہوں نے  شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور  عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ آج وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک سچے اور با وقارشخص شبلی فرازکو وزیراطلاعات مقررکیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کومعاون خصوصی اطلاعات مقررکیا گیا ہے۔ دونوں افرادمل کرایک اچھی ٹیم بنائیں گے۔ فواد چوہدی نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

Truly an honorable and dignified man @shiblifaraz has been appointed new Information minister of Pak, and a brilliant @AsimSBajwa appointed SAPM on info both ll make a great team…. all the best

1,451 people are talking about this

عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں اور سی پیک کمیٹی کی سربراہی بھی ان کے پاس ہے۔

انہیں 2019 میں 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

حکومتی کی جانب فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں