فیس بک کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، علی بابا کے بانی جیک ما


ہائنان: علی بابا کے بانی جیک ما نے بھی فیس بک سے جڑے مسائل حل کرنے پر زور دے دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جیک ما نے ایک تقریب میں فیس بک سے متعلق بیان دیا۔

جیک ما نے کہا کہ فیس بک کے تمام مسائل کی وجہ اس کا ایک حیرت انگیز اور بے مثال طور پر پھیلنے والے نیٹ ورک کے طور پر سامنے آنا ہے۔

چینی ارب پتی جیک ما نے مارک زکر برگ کو فیس بک سے متعلق مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مارک زکر برگ نقادوں کو سنجیدگی سے لیں اور کھل کر ان کا سامنا کریں۔

جیک ما نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کی وجہ سے ہمیں کمپنی ختم نہیں کرنا چاہیے۔

علی بابا کنگ کا کہنا تھا کہ 15 سال قبل کسی نے نہ سوچا ہوگا کہ ایسا وقت بھی آئے گا۔

کیمبریج انالیٹیکا اسکینڈل:

مارچ میں منظر عام پر آنے والے کیمبریج انالیٹیکا اسکینڈل نے فیس بک کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

فیس بک صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کیے جانے کے انکشاف کے بعد کمپنی کے حصص بری طرح گرگئے۔

فیس بک کے اسکینڈل کے باعث سوشل میڈیا صارفین میں کمپنی کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

ڈیلیٹ فیس بک نامی ہیش ٹیگ کئی ہفتے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ رہے۔


متعلقہ خبریں