اسلام آباد: صدر مملکت کے دورہ مساجد

کچھ لو، کچھ دو کے فارمولے کے تحت چلنا چاہیے،سیاستدان اکھٹے نہ ہوئے تو تاریخ ذمہ دار ٹھہرائے گی، پر اعتماد ہوں جلد راستہ نکل آئیگا، صدر مملکت

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔

کورونا: احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کریں، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  لہتراڑ روڈ پرواقع مختلف مساجد کے دورے کے موقع پر کہی۔

صدر مملکت اپنے دورے کے دوران جامع مسجد الرحمان پنجگراں، جامع مسجد صدیق اکبر، جامع مسجدغوثیہ علی پورفراش اورجامع مسجد محمدیہ مدینہ ٹاوَن گئے جہاں انہوں نے نمازوں کی ادائیگی کے دوران کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کورونا وائرس، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورے کے دوران مساجد انتظامیہ کے اراکین اور نمازیوں سے بھی کیے جانے والے انتظامات کی بابت دریافت کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مساجد انتظامیہ کے ارکین سے کہا کہ وہ نمازوں اور تراویح کی ادائیگی کے دوران بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

بزرگوں کو گھر پر نماز کیلئے قائل کریں، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہی ہے کہ دی جانے والی احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں