سماجی طور پر تنہا کرکے وبا کو شکست دینی ہے، مرتضیٰ وہاب

سماجی طور پر تنہا کرکے وبا کو شکست دینی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا  سے متاثر ہونے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عوام وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے خود کو سماجی طور پر تنہا کر لیں کیونکہ یہی واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس جتنا محفوظ ماحول نسبتاً عام شہری کو میسر نہیں ہوتا ہے لیکن اس میں بھی گورنرسندھ متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا عہدہ یا رتبہ دیکھ کر حملہ آور نہیں ہوتا ہے بلکہ کوئی بھی اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حکومت کا ساتھ دے تاکہ وہ اپنے گھروالوں کو بھی تحفظ دے سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ احتیاطی تدایبر پہ عمل پیرا نہ ہو کر ہم بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

سندھ: پی ٹی آئی رہنما کورونا ٹیسٹ کرانے اسپتال روانہ

حکومت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ ہم سب گھروں میں رہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی کورونا کا مریض گھر میں نہیں بیٹھ رہا ہے تو وہ مقامی طور پر دوسروں کو متاثر کرے گا۔

سندھ میں آج 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ہم نیوز کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنے بڑوں، پیاروں اور بچوں کی خاطر ہمیں اپنے گھروں میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو سماجی طورپر تنہا کرکے اس وبا کو شکست دینی ہے۔


متعلقہ خبریں