کراچی: بیکری میں سلنڈر دھماکہ، دو زخمی

کراچی: عید الاضحیٰ پر ادارے ہائی الرٹ

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں واقع ایک بیکری میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقہ پولیس دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی جب کہ امدادی اداروں کے رضاکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

سول اسپتال کراچی میں داخل کورونا کی مریضہ کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل

سلنڈر دھماکے سے بیکری کو نقصان پہنچا ہے اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سلنڈر دھماکہ کی وجہ سے بیکری کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔

ہم نیوز کو علاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ فی الحال دھماکہ سلنڈر کا ہی لگتا ہے لیکن اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن ہوگا۔

آل کراچی تاجراتحاد نے آن لائن بزنس سے متعلق ایس او پیز کو مسترد کر دیا

پولیس اور دیگر متعقلہ ادارے جائے وقوع پہ ثبوت و شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں