امریکہ کی اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کا انضمام تسلیم کرنےکی یقین دہانی

امریکہ کی اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کا انضمام تسلیم کرنےکی یقین دہانی

واشنگٹن: بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نےاسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کا انضمام تسلیم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کےعلاقوں کی اسرائیل میں انضمام کی حمایت کو تیار ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی نئی حکومت اس سے متعلق فلسطین سے بات کرے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کا اسرائیل میں انضمام کیا گیا تو امریکہ اسرائیل معاہدے کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ یقین دہانی ایسے وقت میں کرائی گئی ہے کہ جب پوری دنیا کی توجہ کورونا وائرس کی طرف مبذول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں 2 لاکھ 11ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ  11 ہزار سے افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ30 لاکھ  64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 22 ہزار 387 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 777 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  38 ہزار 990 ہے۔


متعلقہ خبریں