سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینیو نے جیل سے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی


برازیلیا: سابق برازیلین اسٹار فٹبالر رونالڈینیو نے جیل سے رہائی کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جب معلوم ہوا کہ میرے اور میرے بھائی کا پاسپورٹ جعلی ہے تو شدید صدمہ پہپنچا۔

رونالڈینیو نے پیراگوئے کے مقامی ہوٹل میں ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ انہیں جعلی پاسپورٹ دیے گئے ہیں۔

سابق فٹ بال اسٹار نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سابق برازیلین فٹبالر رونلڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو اور ان کے بھائی کو عدالت نے 16 لاکھ ڈالرز کے عوض جیل سے رہا کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کیس ختم ہونے تک دونوں بھائی نظر بند رہیں گے۔

دونوں بھائیوں پر پیراگوئے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام ہے۔

رونالڈینو گزشتہ ماہ اپنے بھائی کے ساتھ پیراگوئے میں مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کرتے پکڑے گئے تھے۔

سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں