سندھ میں کورونا سے مزید سات مریض جاں بحق ہوگئے، وزیر اعلیٰ سندھ



کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے سات مریض جان کی بازی ہار گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار 291 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے۔ صوبے بھر میں چار ہزار 236 مریض زیرعلاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں جبکہ آئیسولیشن مراکز میں 872 اور 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 13 وینٹی لیٹرز پر ہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53 اور وسطی میں 43 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع غربی میں 24، کورنگی میں 28 اور ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7 ،7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6، 6 ، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔ دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔


متعلقہ خبریں