چیئرمین سینیٹ کا کورونا کا شکار عمران اسماعیل اور مرزا آفریدی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

sadiq sinjrani

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صادق سنجرانی نےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

صادق سنجرانی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سینیٹر مرزا آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کی وبا کو شکست دیں گے اور اس سلسلے میں پارلیمان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر مشکل فیصلے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کریں تاکہ اسپتالوں پر بوجھ کم پڑے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ مجھے اس وبائی مرض سےنمٹنے کی ہمت دے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں مشکل حالات سے لڑنا سکھایا ہے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنےتمام گھر والوں کا ٹیسٹ کروا رہا ہوں، والدہ کل ہی بھائی کے گھر گئی ہیں، ان سب کا ٹیسٹ بھی کروانا ہے۔


متعلقہ خبریں