اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے سے بحران پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر 18ویں ترمیم کو ختم یا اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے پاس کی تھی اور تمام سیاسی جماعتیں آئینی اصلاحاتی کمیٹی میں شریک تھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خدا جانے کس کے ایجنڈے پر 18ویں ترمیم کو ختم کرنے یا ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن اگر 18ویں ترمیم کو ختم یا اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک شق کو ختم کیا جاتا ہے تو ازسر نو قانون ساز اسمبلی تشکیل دینا ہو گی۔ قوم ستر سال سے زائد کا وقت کاٹ چکی ہے اور اب یہ ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم عمران خان کا خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سفر کے حق میں نہیں ہیں اور ہم اس ملک کو کسی صورت تاریکی میں نہیں دھکیل سکتے اور نہ داوَ پر لگا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں