اسلام آباد میں پارکس اور تفریحی مقامات کھل گئے



اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے اجتناب کے لیے بند کیے گئے پارکس اور تفریحی مقامات کھل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ دامن کوہ پہنچ گئی۔

شہری تفریح کے ساتھ جانوروں کو کھانا کھلانے میں مصروف رہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہریوں کے ساتھ بندروں کو ڈبل روٹی ڈالتے رہے۔

فضائی آلودگی والے شہروں میں کورونا سے زیادہ اموات کا خدشہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وبا کے خدشے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاوَن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تفریحی مقامات اور پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کے گراوَنڈز پرپابندی برقرار رہے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ کا پارکس اورمارگلہ کی پہاڑیوں پر بنے ٹریلزکو کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس اورٹریلز پر آنے والے افراد کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں