ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.2 اور زیرزمین گہرائی 186 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، دیر، صوابی اور شانگلہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

آزاد کشمیر: میرپور میں زلزلہ، دو منزلہ عمارت زمیں بوس

ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکزی کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں 3.5 شدت کا زلزلہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلےکی گہرائی 221 کلومیٹرریکارڈ ہوئی ہے اور مرکز ہندوکش افغانستان ریجن تھا۔


متعلقہ خبریں