18ویں ترمیم کے خاتمے کی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن


اسلام آباد: متحدہ حزب اختلاف نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے خاتمے کی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن رہنماوَں سے رابطے کیے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مولانافضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ شہبازشریف، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی  اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخارسے رابطے کیے۔

مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے سے بحران پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق حکومت کی جانب سے 18ویں ترمیم کے خاتمے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ 18ویں ترمیم میں مزید ترمیم کے بجائے اس پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اعلامیہ میں کہا ہے کہ نیشنل فنانس ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کا صوبوں کے حقوق کے تحفظ پر اتفاق ہوچکاہے۔


متعلقہ خبریں