پی ٹی آئی رہنما کا وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ

حکومت کا خاتمہ کرکے سندھ میں پی ٹی آئی کو برسراقتدار لانا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما خرم شیرزمان نے وزیرصحت سندھ سےاستعفے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرکے وزیر صحت کو برطرف کیا جائے،جناح اورسول اسپتال میں پیش آنےوالے واقعات باعث شرم ہیں۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ مریض کےخودکشی کی ذمہ دار صوبائی وزیرصحت اور وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ ہیں،وہ  بتائیں،زرداری صاحب اوران کی بہنیں کہاں غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بار بارسندھ حکومت کوسمجھا رہے ہیں کہ لوگوں میں خوف نہ پھیلایا جائے، ہرمریض کوکورونا کا مریض قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کی آڑ میں اپنی ذمہ داریاں بھول چکی ہے۔


متعلقہ خبریں