جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج دیا جائے گا، ظفر مرزا



اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا مریض کی دیکھ بھال کےدوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔

کورونا کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں کورونا وبا کےحوالے سے اجتماعی تجزیہ کیا گیا ہے، فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے حکومت فکرمند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید کے اہلخانہ کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا فنڈ دیا جائے گا،جاں بحق ہیلتھ ورکرکیلئے100 فیصد پنشن اورسرکاری گھر بھی برقرار ہے گا۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہروں کے درمیان دیوار تعمیر

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کچھ مساجد میں ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہورہا، ہم سب کواحتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کرنا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 14 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جبکہ  24 گھنٹوں میں 751 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات ہوئیں، ملک بھرمیں 3 ہزارسےزائد افراد صحت یاب ہوئے، پاکستان میں ایک لاکھ 57 ہزار کورونا ٹیسٹ کرچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا سے30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،2 لاکھ 12 ہزا رسے زائد افراد ہلاک ہوئے،9 لاکھ 30 ہزار سےزائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں