خیبر پختونخوا میں کورونا سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر


پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 42 ڈاکٹرز، 13 نرسز اور 37 طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا : 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کورونا سے جاں بحق

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طبی عملے کے 20 اہلکارصحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرجاوید جاں بحق ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں