خیبرپختونخوا میں کورونا کے 176 نئے کیسز رپورٹ

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں  کے دوراں کورونا وائرس کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2160 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 114 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کورونا سے طبی عملہ کے 92 افراد متاثر

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 29 افراد صحت یاب  ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 562 ہوگئی  ہے۔


متعلقہ خبریں