میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہو گی، شبلی فراز


اسلام آباد: نو منتخب وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا ہو گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعاوں سے نوازا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک سچے اور با وقارشخص شبلی فرازکو وزیراطلاعات مقررکیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کومعاون خصوصی اطلاعات مقررکیا گیا ہے۔ دونوں افرادمل کرایک اچھی ٹیم بنائیں گے۔ فواد چوہدی نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

Truly an honorable and dignified man @shiblifaraz has been appointed new Information minister of Pak, and a brilliant @AsimSBajwa appointed SAPM on info both ll make a great team…. all the best

1,984 people are talking about this

عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں اور سی پیک کمیٹی کی سربراہی بھی ان کے پاس ہے۔

انہیں 2019 میں 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

حکومتی کی جانب فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں