وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی نصف سنچری مکمل کر لی

وفاقی کابینہ: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا آئین منظور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی نصف سنچری مکمل کر لی ۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون کے اضافے کے بعد ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 27 وفاقی وزیر ہیں جبکہ 4 وزرائے مملکت بھی کابینہ کا حصہ ہیں ۔

کابینہ میں معاونین خصوصی 14 اور مشیروں کی تعداد 5 ہے جبکہ دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور شہزاد ارباب کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک سچے اور با وقارشخص شبلی فرازکو وزیراطلاعات مقررکیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کومعاون خصوصی اطلاعات مقررکیا گیا ہے۔ دونوں افرادمل کرایک اچھی ٹیم بنائیں گے۔ فواد چوہدی نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Ch Fawad Hussain

✔@fawadchaudhry

Truly an honorable and dignified man @shiblifaraz has been appointed new Information minister of Pak, and a brilliant @AsimSBajwa appointed SAPM on info both ll make a great team…. all the best

1,984 people are talking about this

عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں اور سی پیک کمیٹی کی سربراہی بھی ان کے پاس ہے۔

انہیں 2019 میں 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

حکومتی کی جانب فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں