ہشیار: ٹوئٹر نے پرانی سروس بند کردی

فائل فوٹو


نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ نے ٹویٹ پیغامات موبائل فون پر بھیجنے کی سروس بند کردی ہے۔ اس طرح لاکھوں اکاؤنٹس بند ہو گئے ہیں۔

ہیکرز نے فیس بک کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ چرا لیا

دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے فالو کیے گئے اکاؤنٹس کے ٹویٹ 40404 کے نمبر سے موصول ہوتے تھے۔

ٹوئٹر نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ کئی ممالک میں سروس کو بند کردیا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک میں بھی موبائل پیغامات کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔

کمپنی نے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کے پیش نظر ایس ایم ایس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: ٹوئٹر کی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکرز اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اورصارفین کی معلومات کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق ایس ایم ایس سروس بند ہونے کے باوجود صارفین کو اہم پیغامات موبائل پر موصول ہوں گے۔

ایس ایم ایس سروس استعمال کرنے والے لاکھوں ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹس بھی بند کردیے گئے ہیں۔ یہ تمام اکاؤنٹس وہ تھے جو 40404 کے تحت بنائے گئے تھے۔

ٹوئٹر کا غیرفعال اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اُن اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے جن سے خطرات لاحق تھے۔

اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے سے ایسے صارفین کی تعداد بھی بہت ہوگی جن کے فالوورز کم ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں