محکمہ صحت سندھ کے عملے کو اسپیشل الاوَنس دینے کی تیاری

پی ایم سی کے ذریعے عالمی معیار کے ڈاکٹرز تیار کریں گے، وفاقی مشیر صحت

کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی محکمہ صحت کے عملے کو اسپیشل الاوَنس دینے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ ملازمین کو بنیادی تنخواہ اضافی دینےکی سمری وزیراعلیٰ سندھ  کو ارسال کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کی وبائی صورتحال میں ڈاکٹرزکی خدمات قابل تعریف ہیں ۔تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

محکمہ صحت نے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر صحت سندھ  نے  ڈاکٹرز کے مطالبے  پر سمری وزیر اعلیٰ کوارسال کردی ہے۔


متعلقہ خبریں