ہمیں کورونا وبا کےساتھ جینا سیکھنا ہو گا، گورنر سندھ

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت کورونا وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی صحت بالکل ٹھیک ہے، سارے اسٹاف اور فیملی کا ٹیسٹ کروایا ہے، دو دن پہلےعلامات تھیں، ابھی کورونا کی کوئی علامات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ محتاط انسان ہیں، ٹیسٹ کرواتے ہوں گے، احتیاط کرنےکا مقصد دوسروں کو بچانا ہے،ہمیں پورے ملک میں ٹیسٹنگ صلاحیت مزید بڑھانی ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سےدعا ہےکہ وبائی مرض سےنمٹنےکی ہمت دے۔

Imran Ismail

@ImranIsmailPTI

I have just been tested Covid 19 positive, Allah Kareem inshallah will fight it out. @ImranKhanPTI thought us to fight out the most difficult in life and I believe this is nothing against what we r prepared for. May Allah give strength to fight this Pandemic inshallah.

4,562 people are talking about this

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں مشکل حالات میں لڑنا سیکھایا ہے۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنےتمام گھر والوں کا ٹیسٹ کروا رہا ہوں، والدہ کل ہی بھائی کے گھر گئی ہیں،ان سب کا ٹیسٹ بھی کروانا ہے۔


متعلقہ خبریں