اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی پر مسلم لیگ (ن) تقسیم کا شکار



اسلام آباد: اٹھارہوں ترمیم میں تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) تقسیم کا شکار ہوگئی۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑاگیا تو وفاق کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا رانا تنویر کا 18 ویں ترمیم کی تبدیلی کے حق میں بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فیصلے پارٹی صدر کرتے ہیں جبکہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے پارٹی پالیسی احسن اقبال نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا پر سب کو اکٹھا نہیں کرسکی تو 18 ویں ترمیم پر کیسے اپوزیشن کو اکٹھا کرے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جب 18 ویں ترمیم میں تبدیلی ہونا ہوئی تو دونوں پارٹیاں ساتھ دیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دینے کے بیانات اور ہوتے کرتے کچھ اور ہیں۔


متعلقہ خبریں