ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز چلائے گی

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

ریاض : سعودی عرب کے شہر ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے702 30 اپریل کی رات مانچسٹر سے ریاض پہنچے گی۔

پشاور: آج خصوصی پرواز 180 پاکستانیوں کو لے کر پہنچے گی

بتایا گیا ہے کہ پرواز پی کے702 میں 250 سےزائد مسافراسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جو یکم مئی کواسلام آباد پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  قومی ائر لائن (پی آئی اے) دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 3 پروازوں کے ذریعے 800 سے زائد پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے جبکہ پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے براستہ دبئی 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی۔

پی آئی اے خصوصی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی جبکہ پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کے کورونا کے نمونے لے کر انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں