امریکہ: ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کردی

امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کی سابق سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں سابق نائب امریکی صدر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹرمپ کا احتساب: عوامی حمایت بھی مل رہی ہے، نینسی پلوسی کا دعویٰ

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی انتخابی مہم کا حصہ بن کر انہیں خوشی ہو گی۔

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مضبوط حریف گردانے جانے والے سینیٹر برنی سینڈرز نہ صرف صدارتی انتخاب کی دوڑ سے کچھ عرصہ قبل خود کو علیحدہ کرچکے ہیں بلکہ وہ بھی جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

باراک اوباما نے متوقع صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کر دی

بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز امریکہ کے نوجوانوں میں بیحد مقبول گردانے جاتے ہیں۔ ان کی دستبرداری کے ساتھ ہی اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن ہی مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔

سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھی کیا ہے۔

امریکہ: برنی سینڈرز صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی بھی جو بائیڈن کی حمایت کا واضح اعلان کرچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں